ففتھ جنریشن سپورٹس اینڈفٹنس کمپلیکس کاافتتاح پرسوں ہوگا، گورنرپنجاب مہمان خصوصی ہونگے

جمعہ 22 فروری 2019 15:54

ففتھ جنریشن سپورٹس اینڈفٹنس کمپلیکس کاافتتاح پرسوں ہوگا، گورنرپنجاب مہمان خصوصی ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ففتھ جنریشن سپورٹس اینڈفٹنس کمپلیکس کاافتتاح پرسوں (اتوار )24فروری کوہوگا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ہونگے۔

(جاری ہے)

منسٹرسپورٹس اینڈیوتھ افیئرزرائے تیمورخان ،سیدصمصام علی بخاری(ایم این ای)،سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جان محمد،سیکرٹری پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سلمان اقبال، انٹرنیشنل پاورلفٹر اورویٹ لفٹرعقیل جاویدبٹ، پنجاب پاورلفٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری محمدآصف گجر،پنجاب پاورلفٹنگ ایسوسی ایشن پیٹرن چیف شاہدمحمودڈار،صدرپاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن فرقان خان اورصدرپنجاب ریسٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن رشیدمغل بھی اس موقع پرموجودہونگے۔

ففتھ جنریشن لیئرسپورٹس اینڈفٹنس کمپلیکس کے سی ای اوزچوہدری احسان افتخاراوریاسرحسین نے بتایاکہ ہم نوجوانوںصحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں سپورٹس اینڈفٹنس کمپلیکس میں نوجوانوں کوورزش اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے بہترین سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ باقاعدہ ورزش سے نہ صرف صحت اچھی رہتی ہے بلکہ بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ ورزش دماغی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں