پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم سائوتھ ایشین جوڈو ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

جمعہ 19 اپریل 2019 17:22

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم سائوتھ ایشین جوڈو ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب
لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم سائوتھ ایشین جو ڈو ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ کوچنگ کمیشن منتخب ہوگئے۔ دونوں کا انتخاب سائوتھ ایشین جوڈو ایسوسی ایشن کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے اجلاس میںکیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق دونوں عہدیدران کا انتخاب پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ ترجمان نے مذید بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اینڈ پیسیفک جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان جوڈو ٹیم کے صرف 2 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔دونوں کھلاڑیوںمیں 100کلوگرام کی کیٹیگری میں اولمپیئن شاہ حسین اور 57کلوگرام کی کیٹیگری میں مس آمنہ مقابلہ کریں گی ۔ شاہ حسین نے ریوو اولمپک کے لئے بھی کوالیفائی کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں