واپڈانے رسہ کشی کی قومی چمپئن شپ جیت لی

پیر 22 اپریل 2019 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) واپڈا نے رسہ کشی (ٹگ آف وار) کی چمپیئن شپ جیت لی ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی میں کھیلی گئی چمپیئن شپ کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم نے مدِ مقابل پاکستان آرمی کی ٹیم کو 2-0سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ٹگ آف وار پاکستان کے جنرل سیکریٹری رانا جمیل تھے ، جنہوں نے جیتنے والی او ر رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافی اور تمغے تقسیم کئے ۔ چمپیئن شپ میں واپڈا اور پاکستان آرمی کے علاوہ بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سندھ سمیت ریلویز اور پولیس کی ٹیموں نے اپنی فتح کے لئے زور آزمائی کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں