لاہور،نیشنل انٹر سٹی فٹ بال چیمپیئن شپ کا لیگ مرحلہ اختتام پذیر، فائنل رائونڈ 27اپریل سے شروع ہوگا

پیر 22 اپریل 2019 18:35

لاہور،نیشنل انٹر سٹی فٹ بال چیمپیئن شپ کا لیگ مرحلہ اختتام پذیر، فائنل رائونڈ 27اپریل سے شروع ہوگا
لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل انٹر سٹی فٹ بال چیمپیئن شپ کے ابتدائی لیگ مرحلہ کا اختتام ہوگیاہی, ملک بھر میں 13سے زائد مقامات پر کھیلے گئے لیگ مرحلہ میں وفاقی دارالحکومت سے اسلام آباد گرین, آزاد کشمیر سے مظفرآباد, گلگت بلتستان سے گلگت کی ٹیم, کے پی کے سے خیبر اورمالاکنڈ, بلوچستان سے کوئٹہ اور گوادر جبکہ سندھ سے کراچی گرین اور جیکب آباد نے فائنل مرحلہ میں اپنی جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تین مقامات سے کوالیفائی کرنے والی فیصل آباد‘گوجرانوالہ اور ڈی جی خان کے مابین پری کوالیفائنگ رائونڈ 24سے 26اپریل کے درمیان گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر سٹی فٹ بال چیمپیئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک بھر سے اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی‘ چیمپیئن شپ کافائنل مرحلہ 27اپریل سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں