ازبکستان ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی

منگل 23 اپریل 2019 21:05

ازبکستان ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ازبکستان ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔دورہ پاکستان کیلیے ازبکستان کی ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پہلے یہ دورہ 20 اپریل سے شروع ہونا تھا لیکن سفری دستاویزات اور دوسرے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا، ازبکستان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والے ہاکی اوپن سیریز کے رائونڈ میں فاتح رہی تھی، وہ دوسری بار پاکستان کی مہمان بنے گی۔

اس دورے میں وہ پاکستان ڈیولپمنٹ ٹیم کے ساتھ 5 میچزکھیلے گی، ڈیولپمنٹ اسکواڈ کی تیاریوں کے لیے گوجرہ میں ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے اور اس کے بہترین پرفارمرز کو ازبکستان کے خلاف میدان میں اتاراجائے گا۔ازبک ٹیم نے جون میں بھارت میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز کا فائنل رائونڈ بھی کھیلنا ہے، اس کی تیاریوں کیلیے وہ دورئہ پاکستان کو اہم خیال کررہی ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں