قومی ویمن ٹیم کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6 مئی کو سائوتھ افریقہ کی ٹیم کے خلاف ہوگا

جمعرات 25 اپریل 2019 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم آئی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں سائوتھ افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو سائوتھ افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف سائوتھ افریقہ میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

دوسرا ون ڈے میچ 9مئی، تیسرا 12مئی کو ہوگا جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی ،دوسرا میچ 18مئی ،تیسرا میچ 19مئی ،چوتھا میچ 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا ۔

۔دورہ سائوتھ افریقہ سے قومی ویمن ٹیم کو 21فروری سے 8مارچ 2020تک آسٹریلیا میں ہونے والی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ۔قومی ویمن ٹیم 29اپریل کو جوہانسبرگ سائوتھ افریقہ روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں