ازبکستان ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی، پانچ میچز کھیلے گی

جمعہ 26 اپریل 2019 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ازبکستان ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔دورہ پاکستان کیلئے ازبکستان کی ہاکی ٹیم 28 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پہلے یہ دورہ 20 اپریل سے شروع ہونا تھا تاہم سفری دستاویزات اور دوسرے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا، ازبکستان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والے ہاکی اوپن سیریز کے رائونڈ میں فاتح رہی تھی، وہ دوسری بار پاکستان کی مہمان بنے گی۔اس دورے میں وہ پاکستان ڈیویلپمنٹ ٹیم کے ساتھ 5 میچزکھیلے گی، ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کی تیاریوں کے لیے گوجرہ میں ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے اور اس کے بہترین پرفارمرز کو ازبکستان کے خلاف میدان میں اتاراجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں