کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 16امپائرز اور چھ میچ ریفریز کا ا علان

علیم ڈار پانچویں بار ورلڈ کپ میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کریں گے

جمعہ 26 اپریل 2019 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے لئے 16امپائرز اور چھ میچ ریفریز کا ا علان کر دیا ، پاکستان کے علیم ڈار پانچویں بار ورلڈ کپ میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 30مئی سے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کے میچ آفیشلز میں پاکستان کے واحد امپائر علیم ڈار بھی فرائض سر انجام دیں گے ۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے افتتاحی میچ میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ، دھرماسینا اور بروس آکسن فورڈ امپائر جبکہ پال رائفل تھرڈ امپائر ہوں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ای این گولڈ آخری بار ورلڈ کپ میں امپائرنگ کریں گے ۔ میچ ریفریز میں کرس براڈ ، ڈیوڈ بون ، اینڈی پائی کرافٹ ، جیف کرو ، رانجن مدوگالے اور رچی رچرڈسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں