وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 20 مئی 2019 22:32

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کی معصوم بیٹی کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے اور غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں