انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لیے برمنگھم روانہ ہوگئے

وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے

جمعرات 23 مئی 2019 21:10

انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لیے برمنگھم روانہ ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لیے برمنگھم روانہ ہوگئے۔ذرائع کیمطابق انضمام الحق پاکستانی دستے کا حصہ نہیں ہوں گے اور ٹیم ہوٹل میں بھی قیام نہیں کریں گے، وہ برمنگھم میں رہائش اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

ابتدائی پلان کے تحت انضمام الحق پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھ کر واپس آئیں گے تاہم اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔

انضمام الحق وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے۔قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بلے باز انضمام الحق سے ٹپس بھی لے سکیں گے۔ میگا ایونٹ کے لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا اختیار ٹیم کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ہوگا، تاہم انضمام الحق سے وہ مشاورت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں