پاک سری لنکا انڈر۔19کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 26 مئی کو کھیلا جائے گا

جمعرات 23 مئی 2019 21:28

پاک سری لنکا انڈر۔19کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 26 مئی کو کھیلا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان اور سری لنکا کی انڈر۔19 کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 مئی کو ہمبنٹوٹا سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 28 مئی، تیسرا 31 مئی، چوتھا 2 جون جبکہ پانچواں 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلے جائینگے ۔ سری لنکا میں موسم کی شدت سخت ہے اور شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ پاکستان ٹیم نے سری لنکا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے شدید گرمی میں پریکٹس کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں