جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ

ہفتہ 25 مئی 2019 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف علی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ آصف علی کی 2 سالہ بیٹی دعا فاطمہ کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی، تاہم اس کے باوجود آصف علی دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ہمراہ موجود رہے اور بیٹی کے انتقال کے بعد اس کی تدفین کیلئے پاکستان روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں