آصف باجوہ کی کراچی میں حنیف خان اور حیدرحسین سے ملاقات

ہفتہ 25 مئی 2019 19:23

آصف باجوہ کی کراچی میں حنیف خان اور حیدرحسین سے ملاقات
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ کی کراچی میں اولمپین حنیف خان اور سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر حیدرحسین سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کراچی میں اولمپین حنیف خان اور سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر حیدر حسین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ نے موجودہ پی ایچ ایف کی پالیسی کے بارے میں تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجودہ ہاکی کی صورتحال کے حوالے سے پی ایچ ایف صدر بریگیڈریئر ر خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں تعمیری فیصلے کئے جائیں گے تاکہ کراچی جو کہ پاکستان کا حب ہے یہاں انٹرنیشنل اسپانسرز ہمیں دستیاب ہوسکتے ہیں انکی مدد سے ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے مثبت اقدام اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن تمام لیجنڈز و اولمپیئنز کے ساتھ ملکر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے اپنا کردار کرے گی۔پاکستان ہاکی کے بہتر مستقبل کیلئے تمام اولمپیئنز و سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ایک پیچ پر جمع ہونا ناگزیر ہوچکا ہے۔ سابق اولمپیئن حنیف خان و انٹر نیشنل ہاکی پلیئر حیدر حسین نے پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ سے ملاقات کے دوران انکی آمد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں قومی کھیل کی ترقی کے حوالے سے ملی یکجہتی کے ساتھ کام کریں گے۔

.واضح رہے انہوں نے اس سے قبل کامران اشرف سمیت دیگر اولمپیئنز سے بھی ملاقات کی.جس میں پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں