آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو دن رہ گئے ، پاکستان پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 31مئی کو ٹرینٹ برج میںکھیلے گا

پیر 27 مئی 2019 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو دن رہ گئے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ۔31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ، تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کیخلاف برسٹل، چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کیخلاف ٹائونٹن ، پانچواں میچ 16جون کو بھارت کیخلاف اولڈ ٹریفرڈ ، چھٹا میچ 23جون کو سائوتھ افریقہ کیخلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ ، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 26جون کو ایجباسٹن ، آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کیخلاف ہیڈنگلے جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کیخلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں