عالمی شہر ت یافتہ سلطان گولڈن کار ریسنگ میں دو عالمی ریکارڈ بنائیں گے

عالمی ریکارڈز بنانے کا مظاہرہ شندور پولو فیسٹیول میں کروںگا، سلطان گولڈن

منگل 25 جون 2019 21:34

عالمی شہر ت یافتہ سلطان گولڈن کار ریسنگ میں دو عالمی ریکارڈ بنائیں گے
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) عالمی شہر ت یافتہ سلطان گولڈن کار ریسنگ میں دو عالمی ریکارڈ بنائیں گے ، یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان گولڈن نے بتایا کہ وہ کارریسنگ میں 2 عالمی ریکارڈز بنانے کا مظاہرہ شندو ر پولو فیسٹیول میں کریں گے،اس سلسلہ میں میری سپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت سے تعاون کی اپیل ہے ،سلطان گولڈن 80 سی120 کلومیٹر سپیڈ کے درمیان فاسٹسٹ کار ریورس جمپ لگائیں گے جبکہ دوسرا عالمی ریکارڈ دس سے بارہ گاڑیوں پر جمپ کر کے بنائیں گے،سلطان گولڈن نے کہا کہ فاسٹسٹ ریورس ڈرائیوورلڈ ریکارڈ ایک امریکن نے 58.

(جاری ہے)

48 کلومیٹر سپیڈ پر قائم کیا ہوا ہے، اگر میں 59 کلومیٹر پر بھی کار کور یورس سپیڈ پر چلا دوں تو یہ ایک ریکارڈ ہو جائے گا، کوشش کروں گا کہ میںیہ یکارڈ80 سے لے کر 120 کلومیٹر سپیڈ کے درمیان بناؤں اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کروں ،انہوں نے کہا کہ دوسرا ریکارڈ برننگ موٹر کار کا بنانے جارہا ہوں جو دنیا میں سب سے پہلے 1995ء میں نے متعارف کرایا جو چھ کاروں پر سے قائم کیا تھا،میری کوشش ہوگی کے میں اب یہ ر یکارڈ دس سے بارہ کاروں کا بناؤں تو یہ عالمی ریکارڈ بن جائے گا،تیسرا عالمی ریکارڈ جو بننے جارہا ہے یہ 12500 ہزار ہائٹ پر شندور پولو فیسٹیول میں منعقد ہورہا ہے، اتنی بلندیپر آج تک یہ ریکارڈ کسی نے قائم نہیں کیا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حکومت اور سپورٹس تنظیمیں تعاون کریں تو گینز ورلڈ ریکارڈ بناؤں گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے گینز ورلڈ ریکارڈ والوں سے پروگرام بنایا، ان سے درخواست ہے کہ میرے اس خطرناک کھیل میں بھی تعاون کیا جائے،اتنا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے وہاں گینز ورلڈ والوں کو بھیجا جائے، انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ پاکستان کا اتنا بڑا ایونٹ سات اور نو جولائی کو شندور فیسٹیول کی شکل میں ہونے جا رہا ہے اسے کوریج دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں