نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بلیو ٹرف بچھانے کا کام مکمل

بدھ 2 جنوری 2013 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف بچھائے جانے کا کام مکمل کر لیا گیا ۔سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے ٹرف کا فٹنس سرٹیفیکیٹ موصول ہونے کے بعد اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلیو ٹرف بچھانے میں تاخیر صرف تمام تر معاملے کو شفاف بنانے کے باعث ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں