اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفدٹیم کے دورہ نہ کرنے پرپوزیشن واضح کرنے آئندہ ..

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفدٹیم کے دورہ نہ کرنے پرپوزیشن واضح کرنے آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا جوپی سی بی کو اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے گا۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کونجی ٹی وی کے مطابق بنگہ دیش کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے بھی ملاقات کرے گا جس میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔بنگلہ دیشی وفداپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں