انضمام الحق نی3 سالہ دور میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی

چیف سلیکٹر پر اقربا پروری، کئی پلیئرزکے کیریئر تباہ کرنے، ون مین شو، تفریحی دوروں کے الزامات بھی لگے

جمعرات 18 جولائی 2019 19:47

انضمام الحق نی3 سالہ دور میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے تین سالہ دور میں6 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول لی مگر اپنے دعوے کے برخلاف پاکستان کرکٹ کو زیادہ نیا ٹیلنٹ نہ دے سکے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے اپریل 2016 ء میں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالی اور ورلڈکپ کے پیش نظر ان کے معاہدے میں 3ماہ کی توسیع ہوئی، انھیں 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کیساتھ دیگر مراعات دی گئیں، معاہدے کے تحت انضمام کو ٹیم کی کسی سیریز میں فتح پر معاوضے کا 25 فیصد اور آئی سی سی ایونٹ جیتنے پر 100 فیصد حصہ ملتا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی2017ئ کی کامیابی پر انھیں حکومت سے بھی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی تھی، ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً6 کروڑ روپے سے زائد ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں