ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مشتاق احمد نے پاکستان کی لنکا ڈبوئی :عبدالقادر

غیر ملکی ٹیموں کیساتھ کام کرنیوالوں کوپاکستان میں کسی عہدے پر کام کرنیکی اجازت نہ دی جائے :سابق لیگ سپنر

جمعہ 19 جولائی 2019 21:18

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مشتاق احمد نے پاکستان کی لنکا ڈبوئی :عبدالقادر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے ورلڈکپ میچ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، بولنگ کوچ مشتاق احمد پاکستانی بیٹسمینوں کی شارٹ گیندوں پر کمزوریوں سے آگاہ تھے۔ عبدالقادر نے کہا کہ پاکستانی سابق کرکٹرز کا بطور کوچ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ وابستہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،ملک کی محبت کا دم بھرنے والے یہ کھلاڑی جب دوسروں کیلئے کام کرتے ہیں تو ان کی ساری فکرمندی پیشہ ورانہ بقا کیلئے ہوتی ہے،اپنی افادیت ثابت کرنے کیلئے ایسے کام بھی کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں جاتا،مثال کے طور پر ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ کی کمزور ترین ٹیموں میں شمار کیا جارہا تھا۔

بعد ازاں کیریبیئنز کی کارکردگی سے یہ ثابت بھی ہوگیا لیکن اپنے پہلے ہی میچ میں بھاری مارجن سے شکست کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،اس ناکامی میں ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کردار اہم تھا، سابق لیگ سپنر پاکستانی بیٹسمینوں کی شارٹ گیندوں پر کمزوریوں سے آگاہ تھے،کیریبیئن بولرز کا یہی حربہ انتہائی کارگر ثابت ہوا،بیٹنگ ب ری طرح فلاپ ہونے کے بعد اسی میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان کیلئے رن ریٹ جیسا مسئلہ پیدا ہوا، یوں کہنا چاہیے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، ہمیشہ ہی ایسے مواقع پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والا پاکستان کا کوچنگ سٹاف اس بار بھی سویا رہا۔

(جاری ہے)

عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والوں کی اتنی حوصلہ شکنی تو کی جائے کہ ان کو کم از کم پاکستان میں کسی عہدے پر کام کرنے کی اجازت نہ ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں