پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر نقی محسن کو سپردخاک کر دیا گیا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:18

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر نقی محسن کو سپردخاک کر دیا گیا
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر، سابق سیکرٹری اور پاکستان ریلوے کے سابق سربراہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس نقی محسن کو گذشتہ روز نماز جنازہ کے بعد سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ڈی ایچ اے کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، ادریس حیدر خواجہ، خادم حسین، خالد بشیر، مودود جعفری، محمود بٹ، واجد علی چوہدری، لیاقت علی، وقار علی، ڈاکٹر میثاق رضوی، ڈاکٹر عاطف کاظمی، سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی۔

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج بروز اتوار بعد از نماز عصر محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں