کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیدیا

ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا،سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا شرجیل خان نے پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہل خانہ سے سے غیرمشروط معافی مانگی ہے ‘ پی سی بی کا اعلامیہ

پیر 19 اگست 2019 18:37

کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر اڑھائی سال کی سزا بھگتنے والے کرکٹر شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیدیا ۔ شرجیل خان نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کی ۔ ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا۔

شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگاشرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کیساتھ ایک نشست رکھنی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق شرجیل خان نے پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہل خانہ سے سے غیرمشروط معافی مانگی ہے ۔ شرجیل خان نے تسلیم کیا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔ شرجیل خان نے مزید کہا کہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ڈائریکٹر پی سی بی سکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل (ر)آصف محمود نے کہا ہے کہ پی سی بی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔شرجیل خان نے ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں