قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ،

رانا ظہیر احمد بابر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ تعینات

جمعرات 22 اگست 2019 14:34

قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ،
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ، رانا ظہیر احمد بابر قومی ہاکی ٹیم کوچ تعینات ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی چانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ کرتے ہوئے سابق قومی ہاکی ٹیم کوچ رانا ظہیر کو سینئر ہاکی ٹیم کیکوچنگ پینل میں شامل کرلیا ہے مینجر و ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی سربراہی میں کامو کنرے والے کوچنگ پینل میں رانا ظہیر کے علاوہ اجمل خان انٹرنیشنل، اولمپین وسیم احمد اور اولمپین سمیر حسین بھی شامل ہیں، ٹوکیو اولمپکس کوالیفائینگ رانڈ میں شرکت کرکے والی ٹیم کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے مینجر و ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی زیرنگرانی قومی ہاکی فٹنس و ٹریننگ کیمپ 25 گست سے لاہور میں منعقد ہوگا۔

نوتعینات شدہ کوچ رانا ظہیراحمد اس سے قبل بھی پاکستان ہاکی ٹیم میں بطور کوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔رانا ظہیر احمد ایف آئی ایچ سے ہائی پرفارمنس کوچنگ کورس کوالیفائیڈ ہیں اورماضی میں ایشیا یوتھ اولمپکس کوالیفائینگ رانڈ انڈر 17 ایشیا کپ کی گولڈ میڈل ٹیم کے کوچ بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں