پاک سری لنکا 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے شیڈول کا اعلان

سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی

جمعہ 23 اگست 2019 22:15

پاک سری لنکا 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے شیڈول کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کے مابین 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ایک روزہ میچ 27 ستمبر‘ دوسرا 29 اور تیسرا 2 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی 5 اکتوبر دوسرا 7 اکتوبر اور تسیرا 8 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں