جداگانہ صلاحیتوں کی مالک پاکستان کی پہلی خاتون امپائر حمیرا فرح
170 سے زائد میچز سپروائز کرنے والی خاتون پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں، 28 سال سے اسپورٹس ایڈمنسٹریٹرکی ذمہ داریاں بھی نبھارہی ہیں
بدھ 11 ستمبر 2019 15:29
حمیرا فرح قومی کرکٹ کا ایک سرمایہ ہیں۔ پی سی بی کے لیے باعث فخریہ خاتون جداگانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں جوزندگی کے مختلف محازوں پر کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔قومی کھیل ہاکی کی خواتین ٹیم میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والی یہ خاتون شخصیت گذشتہ 28 سال سے اسپورٹس ایڈمنسٹر بھی ہیں۔
(جاری ہے)
حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ سال 2005 میں جب پہلی مرتبہ علم ہوا کہ پی سی بی ویمن ونگ کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے تو اْسی روز خاتون امپائر بننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اْسی سال پی سی بی پینل 1 اور پینل 2 امپائرنگ کورسز مکمل کرکے باقاعدہ امپائرنگ کا آغاز کردیا۔ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ امپائر بننا میرے لیے قابل فخر اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے کوئی خاتون پاکستان میں امپائرنگ کے شعبے میں نہیں آئی تھی۔ مگر اب تک 8 مزید خواتین پی سی بی امپائرنگ پینل کا حصہ بن چکی ہیں۔
حمیرا فرح کو یقین ہے کہ وہ امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بنیں گی۔ 170 سے زائد ویمن میچز سپروائز کرنے والی خاتون امپائر آئی سی سی امپائرنگ پینل میں شامل علیم ڈار اور احسن رضا سے متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بننے والے علیم ڈار اور احسن رضا کے نقشے قدم پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے مقابلوں کی تعداد میں اضافے سے خواتین امپائرز کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے مواقع میسر آئیں گے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی دیگر خواتین کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن امپائرنگ ایک ایسا شعبہ تھا جہاں قومی خواتین قسمت آزمائی کرنے سے گریزاں رہیں۔ مگر جو راستہ ہم نے چنا ہے اسے دیکھ کر اب کئی اب خواتین اس طرف آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ویمن ونگ کی کاوشوں سے پاکستان میں خواتین کرکٹ ٹیم اپنا مقام بنا چکی ہے۔ جوں جوں خواتین میں کرکٹ کا کھیل فروغ پارہا ہے توں توں امپائرنگ کے شعبے میں بھی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری