ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا واقعہ

سنٹرل پنجاب کے عثمان صلاح گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار، دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد بطور متبادل ٹیم میں شامل ہوگئے

پیر 16 ستمبر 2019 14:44

ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا واقعہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان صلاح الدین قائداعظم ٹرافی کے میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔سدرن پنجاب کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے پہلے روز عثمان صلاح الدین کو فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگ گیا تھا۔

سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے میچ کے بقیہ حصے کے لیے عثمان صلاح الدین کی جگہ دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد سعد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

محمد سعد کو میچ میں باوٴلنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون متعارف ہونے کے بعد اس کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے پہلے روز عثمان صلاح الدین شارٹ لیگ کی پوزیشن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ بیٹسمین کی جانب سے کھیلا گیا ایک شاٹ ان کی گردن پر لگا۔ شاٹ سدرن پنجاب کے بیٹسمین سمیع اسلم کی جانب سے کھیلا گیا۔

ٹیم اور وینیو ڈاکٹر کے مطابق عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے بعد درد محسوس کررہے تھے۔ عثمان صلاح الدین نے سر میں درد اور آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت بھی کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں