سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں احمد شہزاد ، عمر اکمل کو شامل کئے جانے کا قوی امکان

احمد شہزاد دو سال بعد جبکہ عمر اکمل ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے سکواڈ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بھی شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔احمد شہزاد دو سال بعد جبکہ عمر اکمل ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ احمد شہزاد ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ ممکنہ سکواڈ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔

احمد شہزاد نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2017 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ٹی ٹونٹی سکاٹ لینڈ کے خلاف 2018 میں کھیلا تھا۔عمر اکمل نے آخری ون ڈے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ ٹی ٹونٹی 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ قومی ٹیم کے حتمی 16 کھلاڑیوں کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں