عمراکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھنے کا کبھی نہیں کہا‘ وقار یونس

ٹریننگ کیمپ کے دوران باولرز محنت کر رہے ہیں، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں‘قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:28

عمراکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھنے کا کبھی نہیں کہا‘ وقار یونس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم آ رہی ہے جو خوش آئند ہے، کیمپ کے دوران باولرز محنت کر رہے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔ٹریننگ کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان وقار یونس نے کہاکہ ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔

ہیڈ کوچ کے ماتحت ہی سب کام کرتے ہیں۔ مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے۔ کوشش ہو گی موجودہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو جتنی ہو سکے سپورٹ دیں۔سابق پاکستانی فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران باولرز محنت کر رہے ہیں، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ میں نئی چیزیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

وقار یونس نے مزید کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باولنگ کوچ اظہر محمود نے کافی اچھا کام کیا ہے۔ فاسٹ باولر عثمان شنواری نے ان کے بارے میں جو کچھ کہا وہ ان عثمان شنواری کی ذاتی رائے ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے لیے لگائے کیمپ کے دوران فٹنس کو بہتر کیا جا رہا ہے، بالرز بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے باولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے بارے میں کبھی نہیں کہا کہ دونوں کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔ ماضی میں کچھ غلط فہمیاں پھیلائی گئی تھیں۔ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں نئے سرے سے آغاز ہو رہا ہے، نئی ذمہ داریاں ملی ہیں، یہ کسی کی ٹیم نہیں پاکستان کی ٹیم ہے،میری کوشش ہے کہ سب کی مدد کروں، کمنٹری تو ہوتی رہتی ہے پھر کر لیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھا گیا کہ آپ کب آسٹریلیا سے پاکستان واپس آ رہے ہیں تو اس پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ جلد پاکستان منتقل ہو جائوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں