معروف قوال مقبول احمد صابری کی 8 ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:49

معروف قوال مقبول احمد صابری کی 8 ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) شہنشاہ قوالی و موسیقار حاجی مقبول احمد صابری کی 8 ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی۔

(جاری ہے)

صوفیانہ کلام کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت کمانے والے غلام فرید صابری کے چھوٹے بھائی حاجی مقبول صابری (مرحوم) المعروف چاند میاں وارثی کی 8 ویں برسی کے موقع پرانکے صاحبزادے شمائل مقبول صابری قوال نے اپنی رہائش گاہ پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں