فاطمہ ثناء کی عمدہ باوٴلنگ اور ڈیانا بیگ کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی چیلنجرز کو فتح دلا دی
نیشنل ویمن چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز کو پہلی بار شکست کا سامنا، پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا
ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:02
اس سے قبل پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔15 کے مجموعی اسکور پر پی سی بی بلاسٹرزکی اوپنر عائشہ ظفر 14 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ جس کے بعد عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔ عمیمہ سہیل121 گیندوں پر 73 رنز اسکور کرنے کے بعد فاطمہ ثناء کی گیند پر آوٴٹ ہوگئی۔
(جاری ہے)
پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے فاطمہ ثناء نے یکے بعددیگرے3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرکے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم کو بڑا ہدف بنانے سے روک دیا۔
پی سی بی بلاسٹرزکی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنزہی بناسکی۔ فاطمہ ثناء نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔سیدہ عروب شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پی سی بی چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ 186 رنز کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی اننگز کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہ رہا۔21 کے مجموعی اسکور پر اوپنر حرینہ سجاد اور کپتان بسمعہ معروف پویلین واپس لوٹ چکی تھیں جس کے بعد جویریہ روٴف اور نتالیہ پرویز کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 61رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جویریہ روٴف نے 48 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔تاہم لوئر آرڈر میں ڈیانا بیگ اور صباء نذیر کے درمیان 30 رنز کی شراکت نے پی سی بی چیلنجرز کی میچ میں گرفت مضبوط کردی۔ڈیانا بیگ کے ناقابل شکست 35رنز کی بدولت پی سی بی چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں قبل حاصل کرلیا۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض نے 45 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
میچ میں شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔
ایونٹ کا پانچواں میچ23 ستمبر کو پی سی بی ڈائنامائٹس اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور ماسٹر پلان مقدمہ میں قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر جواب طلب
نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت