کوئٹہ میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہو گیا

ہفتہ ستمبر 23:56

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی کوئٹہ میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس میچ کے پہلے روز بلے بازوں کا راج رہا۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے عظیم گھمن اور عمران فرحت کی سنچریوں کی بدولت4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنا لئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک دہائی بعدکوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کے کپتان میدان میں اترے تو شان مسعود کی جانب سے پہلی بار نو ٹاس قانون کا استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کی جانب سے عمران بٹ اور عظیم گھمن کے درمیان 129 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔عمرا ن بٹ 66 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ابوبکر خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعدکپتان عمران فرحت اور عظیم گھمن کے درمیان 181 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عمران فرحت 118 گیندوں پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔دن کے اختتام تک عظیم گھمن 14 چوکوں کی مدد سے 143 اورمقامی کھلاڑی بسمعہ اللہ خان 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔سدرن پنجاب کے باؤلرز نے میچ کے پہلے روز 84 اوورز میں 11 اضافی رنز دئیے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments