وقار یونس سری لنکا کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے

ہفتہ ستمبر 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس 27 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کو اپنی بیٹی کی گریجویشن ڈگری کی تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی جانا ہے۔وقار یونس دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کراچی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔وقار یونس نے بالنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی مصروفیت کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments