چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ اٴْن کا نہیں ‘عاقب جاوید

سرفراز احمد کپتان ہیں ہی نہیں، جیسا کوچ آتا ہے وہ ویسے کپتان بن جاتے ہیں،گرائونڈ کے اندر کھڑا ایک مہرہ ہے ‘ سابق ٹیسٹ کرکٹر

بدھ اکتوبر 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ اٴْن کا نہیں ، سرفراز احمد کپتان ہیں ہی نہیں، جیسا کوچ آتا ہے وہ ویسے کپتان بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عاقب جاوید نے الزام عائد کیا کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے، میں مان نہیں سکتا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ مصباح کا ہے۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم سے نکالنے والے اب کیسے دونوں کرکٹرز کو ٹیم میں منتخب کر سکتے ہیں ۔سابق کرکٹر نے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ سرفراز احمد جیسا کوچ آتا ہے ویسے کپتان بن جاتے ہیں، سرفراز احمد کپتان ہے ہی نہیں ،وہ گراؤنڈ کے اندر کھڑا ایک مہرہ ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکا نے پاکستان کیخلاف سیریز سے بہت کچھ حاصل کیا ، سری لنکن کپتان کی نڈر اپروچ ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments