24نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے آخری روز 5نئے ریکارڈز قائم

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 24نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے آخری روز 5نئے ریکارڈز قائم ہوئے، 50میٹر بیک سٹروک انڈر 14میں پنجاب کے اسفند یار شیردل نے 23.

(جاری ہے)

13وقت کیساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا، 50میٹر بیک سٹروک انڈر 12میں سندھ کے علی مٹھا نے 33.13 وقت کیساتھ نیا ریکارڈ بنایا، 100میٹر بریسٹ سٹروک انڈر 16میں سندھ کے ذیشان عباس نے 1.15:51 منٹ کیساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا، 50میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے دانیال غلام نبی نے 27.24 وقت کیساتھ نیا ریکارڈ بنایا، 50میٹر بریسٹ سٹروک انڈر 14میں دانیال غلام نبی نے ہی 33.29وقت میں ایک اور ریکارڈ قائم کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں