قومی انڈر 19ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسراراوٴنڈ مکمل

صائم ایوب کی شاندار سنچری نے سندھ کو فتح دلادی، معاذ صداقت کے 5 شکار، سنٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری شکست

پیر 14 اکتوبر 2019 12:41

قومی انڈر 19ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسراراوٴنڈ مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) سندھ نے سدرن پنجاب کو 199 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔سندھ کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سندھ کے اوپنرز نے اننگز کے آغاز میں ہی پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا اور 162رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

صائم ایوب نے 104رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔ 111 گیندوں کا سامنا کرنے والے صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ جہانزیب سلطان نے 6 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے71 رنز بنائے۔ سندھ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سدرن پنجاب کی جانب سے اسپنر حارث جاوید اورفاسٹ باوٴلر طاہر حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 31ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے باسط علی 26 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ کے فاسٹ باوٴلر محمد مکی اور اسپنر عامر علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا نیاسپنر معاذ صداقت کی عمدہ باوٴلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 50 رنز سے مات دے دی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نیٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اتفاق گراوٴنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم48ویں اوور میں 245 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ ثاقب جمیل نے 51 اور طلحٰہ روشان نے 41 رنز کی اننگزکھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے فاسٹ باوٴلرزغفران ہادی اور علی مصطفیٰ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کے اوپنرز سعد بن اطہر اور محمد حریرہ نے اننگز کامتاثرکن آغاز کیااور98 رنز کی شراکت قائم کی تاہم دونوں اوپنرز کے آوٴٹ ہوتے ہی سنٹرل پنجاب کے بلے بازوں کے لیے معاذ صداقت کی گھومتی گیندوں کا سامنا کرنا مشکل ہوگیا اور پوری ٹیم 43ویں اوور میں 195 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

سعد بن اطہر 53 اور محمد حریرہ 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر معاذ صداقت نے 47 رنز کیعوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ادھر جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں بلوچستان نیایک روزہ میچ میں ناردرن کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین مبشر خان کے 82 اور اوپنر حسن عابد کیانی کے 58 رنز کی بدولت ناردرن کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں244رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔

بلوچستان کی جانب سیاختر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے 5 کھلاڑی 135 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ چکے تھیکہ آلراوٴنڈر محمد جنید نے 56 گیندوں پرناقابل شکست68 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔آلراوٴنڈر کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ ناردرن کے اسپنر مہران ممتاز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں