پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد جنید اور اختر شاہ پر جرمانہ عائد

قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں، محمد جنید اور اختر شاہ ،پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50،50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

پیر 14 اکتوبر 2019 13:14

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد جنید اور اختر شاہ پر جرمانہ عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں، محمد جنید اور اختر شاہ ،پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50،50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں کو جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن کے خلاف میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے پہلے روزپیش آنے والے واقعہ میں بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد جنید کو امپائر سلیم بٹ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فیلڈر اختر شاہ کومتواتر حریف بلے بازوں کی طرف جانے اور نامناسب زبان استعمال کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔
دن کے اختتا م پرآن فیلڈ امپائرز میرداد اور سلیم بٹ نے محمد جنید اور اختر شاہ کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔
محمد جنید اور اختر شاہ کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری خالد جمشیدنے بلوچستان کے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں