4 پاکستانی خواتین اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کریں گی
قومی کرکٹر فریحہ محمود اور گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو کے علاوہ مزید 2 پاکستانی خواتین کورس میں شرکت کریں گی
منگل 15 اکتوبر 2019 12:12
لاہور کی فریحہ محمود اور گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو کورس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی رہائشی شہلا بی بی بھی کورس میں شرکت کریں گی۔
25 سالہ فریحہ محمود گذشتہ سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
قومی کرکٹر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ کا بھی حصہ ہیں۔ کورس میں شرکت کی غرض سے فریحہ محمود کو کیمپ سے 3 روز کی چھٹی دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ترتیب دیئے گئے کورس کا انعقادپہلی بارکیا جارہا ہے۔ کورس میں افغانستان، بھوٹان، بحرین، ہانگ کانگ، ایران، کویت، ملائشیا، مالدیپ، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین بھی شرکت کررہی ہیں۔
علی ضیاء ، سینئر جنرل منیجر این سی اے:
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سینئر جنرل منیجر اور اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کے انسٹرکٹر علی ضیاء کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سے قبل 2 مرتبہ اے سی سی لیول 2 کوچنگ کورس کی میزبانی کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کورسز کے کامیاب انعقاد پر ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا تھا۔
علی ضیاء نے کہا کہ کورس کے لیے ایک خاص معیار طے کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو مفید معلومات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں شریک خواتین اپنے آبائی علاقوں میں کھیل کے فروغ کا سبب بنیں گی۔
سینئر جنرل منیجر این سی اے کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کے ایسوسی ایٹ ممالک کی مدد کرتا رہے گا۔
سلطان رانا ،منیجر اے سی سی ایونٹس اینڈ ڈویلمپنٹ :
ایشین کرکٹ کونسل کے منیجر برائے ایونٹس اینڈ ڈویلمپنٹ سلطان رانا کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کے باہمی تعاون سے اے سی سی کھیل کے فروغ کے لیے اہم اقدام اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شیڈول لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد ایشین کرکٹ کونسل کا قابل فخر کارنامہ ہے۔
سلطان رانا نے کہا کہ پاکستان میں کورس کے انعقاد کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی سربراہی میں اے سی سی ڈویلمپنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے منیجر برائے ایونٹس اینڈ ڈویلمپنٹ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنا ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس شرکاء کی وطن واپسی پر خواتین کرکٹ کی موٴثر سرگرمیوں کے انعقاد میں مددگار ثابت ہوگا۔
شرکاء :
عاتکہ صابر خان (پاکستان)، اواتف الکلاف (کویت)، دیشن وانگمو (بھوٹان)، ایلناز پروین (ایران)، امیلیا ایلیانی (ملائشیا)،فریحہ محمود (پاکستان)، خدیجہ خلیل (کویت)، مریم زونا(مالدیپ)، میرا بھنوشالی (اومان)، نوال طاہر محمود (بحرین)، شمیلا چتوریکا (یو اے ای)، شانزے شہزاد (ہانگ کانگ)، شازیہ رحمٰن (افغانستان)، شہلا بی بی (پاکستان)، تسلیم بانو (پاکستان)، ویشالی جیسرانی (اومان)۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری