قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کا پہلا روز مکمل

ناردرن کے آل رائونڈرمبصر خان کی سنچری، سندھ کے محمد مکی نے 5 اور آرش علی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے ناردرن کے 272 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے آل رائونڈر مبصر خان کے 109 رنز کی بدولت 272 رنز بنائے۔ 180 گیندوں کا سامنا کرنے والے مبصر خان کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔سندھ کے میڈیم پیسر محمد مکی نے 73 رنز کے عوض کے 5 اور اسپنر آرش علی خان نے 77 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پرایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنزبنالیے ہیں۔ ۳دوسری جانب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کے 350رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کی35 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے مڈل آرڈر بلے باز محمد کی104 رنز کی بدولت مقررہ 83 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر350 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

155 گیندوں کا سامنا کرنے والے محمد کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔

محمد ابراہیم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باو?لر علی مصطفیٰ نے 75 رنز کے عوض کے 3کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔ سنٹر ل پنجاب نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 35 رنزبنالیے ہیں۔کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کے 270 رنز کے جواب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوانے ثاقب جمیل اور طلحہ روشان کی نصف سنچریوں کی بدولت 270رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے 65،65 رنز کی اننگز کھیلیں۔ سدرن پنجاب کے میڈیم پیسر محمد زاہد نے 64 رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔ جواب میں سدرن پنجاب نے دن کے اختتام پر2وکٹوں کے نقصان پر 47رنزبنالیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں