سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی

اوپنر احمد شہزاد کی ناقابل شکست سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے تیسرے روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے ناردرن کی مضبوط بائولنگ لائن اپ کوچاروں شانے چت کردیا۔اوپنر نے 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔

سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 223رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ناردرن کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثرکن نہ رہا اور محض 59 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ جس کے بعد مڈل آرڈربیٹسمین آصف علی اور آلراو?نڈر محمد نواز کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیی107 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

(جاری ہے)

35 گیندوں کا سامنا کرنے والے آصف علی نے 10 چھکوں اور 4 چھوکوں کی مدد سے 93 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

محمد نواز نے 50 رنز بنائے۔کپتان عماد وسیم نے آخری اوور میں 5 گیندوں پر 22 قیمتی رنزجوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 222 تک پہنچادیا۔ مقررہ 20 اوورز میں ناردرن کے 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی اننگز کا آغازبھی متاثرکن نہ تھا۔ سنٹرل پنجاب کے محض 17 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

کپتان بابر اعظم 4 اور کامران اکمل 6 رنز بنا کر آو?ٹ ہوئے۔ اوپنر احمد شہزاد نیذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے اینڈ سے تن تنہا ناردرن کی مضبوط باو?لنگ لائن اپ کا سامنا کرتے رہے۔اختتامی اوورز میں سعد نسیم اور فہیم اشرف نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ احمد شہزادنے سعد نسیم کے ساتھ مل کرچھٹی وکٹ کے لیے 80رنز کی شراکت قائم کی۔

سعد نسیم کے آئوٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور آلراو?نڈر فہیم اشرف کے درمیان57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم نی3 کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔ایونٹ میں بدھ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبرپختونخوا اور سندھ جبکہ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں