مصباح الحق کوہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:56

مصباح الحق کوہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو قومی کرکٹر مصباح الحق کوہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام سے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ،یہ متفرق درخواست سید علی زاہد بخاری نے دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری میرٹ کیخلاف ہیں،مصباح الحق کی تقرری پی سی بی رولز کی خلاف ورزی ہے جس کیلئے قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا گیا،استدعا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک مصباح الحق کو کام سے روکا جائے،عدالت نے پہلے ہی مرکزی درخواست میں مصباح الحق اور پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں