بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باوٴلر عاکف جاوید کے 3 شکار، اوپنر امام الحق کی نصف سنچری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:55

بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے پانچویں روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے باوٴلرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنرامام الحق نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ بلوچستان کی ٹیم نے 145رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سدرن پنجاب کیدونوں اوپنر ز2کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ وہ34 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ررہے تاہم وہاب ریاض نے اختتامی اوورز میں 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 144 تک پہنچانے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔فاسٹ باوٴلر عاکف جاوید نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد اصغر نے2 جبکہ یاسر شاہ اور عماد بٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں امام الحق اور اویس ضیاء پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے بلوچستان کی جانب سے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

امام الحق 51 اور اویس ضیاء 22 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔جس کے بعد کپتان حارث سہیل اور عمران بٹ کے درمیان ناقابل شکست 47 رنز کی شراکت نے بلوچستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔عمران بٹ 28 اور کپتان حارث سہیل 25 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ بلوچستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے اسپنر زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں جمعہ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اورخیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں