وقار یونس نے دورہ آسٹریلیا کیلیے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا

دونوں سینئرز فیصلہ کرچکے، ان سے پہلے بھی اس حوالے سے بات کی گئی تھی انہوں نے واپسی کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا،بائولنگ کوچ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ آسٹریلیا کیلیے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا۔شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ دونوں سینئرز فیصلہ کرچکے، ان کے ساتھ پہلے بھی اس حوالے سے بات کی گئی تھی لیکن انہوں نے واپسی کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ میں نوجوان کرکٹرز کو مناسب مواقع نہیں دیئے گئے، ہر پلیئنگ الیون میں کم ازکم 2 انڈر19 کرکٹرز کی شمولیت لازمی قرار دی جانا چاہیے تھے۔یاد رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا جب کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت تک طویل فارمیٹ سے دور رہنے کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں