برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے،حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آئوٹ کیا لیکن امپائر گیند کو نو بال قرار دے دیا &برطانوی شاہی جوڑے کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آمد کے موقع پرکرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا تھا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:19

برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا جب کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

برطانوی شاہی جوڑے کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آمد کے موقع پرکرکٹ میچ کا انعقاد بھی کیا گیا، اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیئے، حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا ، ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آئوٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔

قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سکول کے بچوں نے ان کا استقبال کیا۔برطانوی شاہی جوڑے کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی،کھلاڑیوںحسن علی،اظہرعلی ،شاہین آفریدی ،ثنامیر،عروج فاطمہ اور عائشہ ظفرشامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں