قومی کرکٹ ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا سے قبل ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز سے ابتدائی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا
سابق کپتان نے فیصل آباد میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے اپنی ٹیموں کے ساتھ موجود کوچز سے کرکٹرز کی فٹنس اور ڈسپلن رپورٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا
جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:43
(جاری ہے)
لیفٹ ہینڈرکی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں موجودہ فارم اور بطور کپتان سدرن پنجاب ٹیم کی مایوس کن کارکردگی رکاوٹ بن سکتی ہے، فیصل آباد میں جاری قومی ٹورنامنٹ میں زبردست فارم میں نظر آنے والے محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے،اسکواڈ میں شمولیت کیلیے عابد علی، امام الحق اور سمیع اسلم کے نام زیر غور ہیں، سلمان بٹ کو ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں ایک حلقہ ان کی واپسی کے حق میں نہیں، عثمان صلاح الدین اور سعد کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے، عدنان اکمل کا نام بھی ٹیسٹ اسکواڈ کیلیے زیر غور ہے، دورے کیلیے بولرز کا انتخاب ٹیم مینجمنٹ کیلیے درد سر بنا ہوا ہے۔ حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کی فٹنس پر تاحال کام جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق چاہتے ہیں کہ محمد عامرٹیسٹ کرکٹ میں واپس آ جائیں،ان کی پیسر سے بات بھی ہوئی ہے۔دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک انٹرویو میں واضح کیاکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی طویل فارمیٹ میں واپسی کا امکان نہیں،وہ ممکنہ فاسٹ بولنگ آپشنز راحت علی، محمد موسی، بلاول بھٹی، محمد عرفان، ثمین گل اور عمران خان سینئر کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ محمد حسنین کی پیس پاور کو استعمال کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور ہونے لگا۔آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ دیکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے عثمان قادر کا نام بھی لیا جا رہا ہے،ظفر گوہر، محمد عرفان اور زاہد محمود بھی ابتدائی فہرست میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کو دورئہ آسٹریلیا میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 2ٹیسٹ کی سیریز بھی کھیلنا ہے، ٹیم کی روانگی27اکتوبر کو ہوگی۔سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد چیف سلیکٹر کی جانب سے سخت فیصلوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا،نوجوان کرکٹرزکی ممکنہ ناکامی پر تشکیل نو کا روایتی نعرہ لگانے میں آسانی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
وزیر خوراک کے سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں چھاپے
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ‘امیر مقام
نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے