پی سی بی کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا،کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اظہر علی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:22

پی سی بی کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا،کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اظہر علی
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کی کپتانی دے کر پی سی بی نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، قومی ٹیم کو کامیابیوں کی طرف گامزن کرنا میرا مقصد ہوگا .

(جاری ہے)

یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے اور میں کپتانی کیلئے ذہنی طور پر تیار تھا،کپتانی ایک چیلنج ہے اور اس چیلنج پر پورا اتروں گا‘ٹیم کیلئے جو بہترین لڑکے دستیاب ہوں گے انہی لوگوں کو کھلائیں گے‘ اظہر علی کا کہناتھا کہ ٹیسٹ ٹیم کو لیڈ کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں ذہنی طور پر کپتانی کیلئے تیار تھا، اگلے چار پانچ سال میرے لیے بہت اہم ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچز ہم سے اوپر والی ٹیموں کے ساتھ ہیں، جیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی کوشش بھی کروں گا‘اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تاہم آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی، ہار کا خوف نکال کر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں اور وہ بہترین کام کر رہے تھے لیکن فیصلہ پی سی بی کا ہے، میری تمام تر سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے، میں ذہنی طور پر کپتانی کے لیے تیار تھا‘ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ عامر اور وہاب بہترین بائولر ہیں، لیکن وہ اب دستیاب نہیں ہیں، جو بہترین دستیاب ہوں گے انہی لوگوں کو کھلائیں گے، بعض اوقات تبدیلی اچھی ہوتی ہے، نئے لڑکے آئیں اور پرفارم کریں ان کے لیے بہترین موقع ہے، ٹیم کو جہاں میری ضرورت ہوئی وہاں کھیلوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں