دی لاہور لائسیم کا سالانہ سپورٹس فیسٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا

بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ،باسکٹ بال ،تھرو بال ،فٹسال ،ٹگ آف وار ، آرم ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) دی لاہور لائسیم گلبر ک کیمپس کا سالانہ سپورٹس فیسٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا جس میں صوبائی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے بہترین سکولوںکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

دی لاہور لائسیم گلبر ک کیمپس کی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے سپورٹس فیسٹ میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ،باسکٹ بال ،تھرو بال ،فٹسال ،ٹگ آف وار ، آرم ریسلنگ ،سُپر سکسز اور فیفا گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ملک حسنین کوتین روز تک جاری رہنے والے سپورٹس فیسٹ ایونٹ کا کوارڈی نیٹرمقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں