اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ہالینڈ روانہ ہو گئی

قومی ٹیم 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی ، اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے میچز 26 اور 27 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف شیڈول ہیں، رپور ٹ

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جرمنی میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ہالینڈ روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے علامہ اقبال ایئر پورٹ روانہ ہوئی۔ٹیم غیرملکی پرواز سے ایمسٹرڈیم روانہ ہوئی،جہاں سے قومی ہاکی ٹیم جرمنی پہنچے گی۔قومی ٹیم 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی جبکہ اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے میچز 26 اور 27 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف شیڈول ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں