بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

مہمان ٹیم 2 تین ر وزہ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے 22 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:23

بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ سیریز 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف ایک اور قدم ہے۔
مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔

ایونٹ کے تمام میچز کے آرایل گراوٴنڈراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے یہ پاکستان کا جوابی دورہ ہے۔ اس سے قبل قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے رواں سال اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم بھی 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے لاہور میں ہی موجود ہوگی۔

(جاری ہے)


سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ملک میں مزید انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کی راہ ہمور کرے گی۔ شیڈول کے مطابق سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو دسمبر اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
ذاکر خان،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی:
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ وہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔

سیریز کے انعقاد سے دونوں بورڈز کو مستقبل کے کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی۔
ذاکر خان نے کہا کہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقادکی ضامن ہوگی۔
اسکواڈز:
قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے تین روزہ اور ایک روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔
تین روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
عالیان محمود (کپتان)، محمد وقاص (نائب کپتان)، محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل، فرہاد خان، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر۔


ایک روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
عالیان محمود (کپتان)، محمد وقاص (نائب کپتان)، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل، اسماعیل خان، منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن۔
ٹیم منیجمنٹ:
اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور منیجر)، عبدالمجید (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیوتھراپسٹ)اورعثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ)۔


شیڈول:
25سے 27 اکتوبر : پہلا تین روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
30 اکتوبر سے یکم نومبر: دوسراتین روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
4 نومبر: پہلا ایک روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
6 نومبر: دوسراایک روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈ راولپنڈی
8 نومبر: تیسراایک روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں