بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی

پیر 21 اکتوبر 2019 19:00

بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔مہمان ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گرانڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوسرا ایک روزہ میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا۔تیسرا ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی اور محمد وقاص نائب کپتانی کریں گے۔تین روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل اور رضوان محمود ، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل اور فرہاد خان ، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر سکواڈمیں شامل ہیں جبکہ ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںمیں محمد شہزاد، علی حسن، زین انور اور رضوان محمود ،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل اور اسماعیل خان ،منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمن میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول(فزیوتھراپسٹ)اور عثمان ہاشمی )ٹیم اینالسٹ)بھی ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں