ندیم غوری کرکٹ کلب نے خیابانِ امین کو 140 رنز سے ہرادیا

پیر 21 اکتوبر 2019 22:07

ندیم غوری کرکٹ کلب نے خیابانِ امین کو 140 رنز سے ہرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) خیابانِ امین کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ندیم غوری کرکٹ کلب نے خیابانِ امین کو 140 رنز سے ہرادیا۔ ندیم غوری کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ اویس محمود نے 94، دانیال یوسف 94، فاروق 40 اور فیصل بھٹی نے 20 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

خیابانِ امین کی طرف سے خرم ڈوگر اور امجد خان نے 3/3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں خیابانِ امین 175 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ گوہر حفیظ نے 60، اصغر ڈوگر 30 اور خرم ڈوگر نے 25 رنز بنائے۔ ندیم غوری کلب کی طرف سے عدنان بھٹی نے 4 جبکہ اویس محمود اور کامران خان نے 3/3 وکٹیں حاصل کیں۔ا ویس محمود مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں