آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

منتخب کرکٹرز قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں گے

منگل 22 اکتوبر 2019 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، منتخب کرکٹرز قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کرکٹرز کو خصوصی مشقیں کروانے کے بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہی میچ پریکٹس کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

16رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بابراعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ ، محمد عامر، محمدعرفان، محمد رضوان،موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض 25 اکتوبر کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ اگلے روز آسٹریلیا روانگی شیڈول ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں